کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کراچی ہمارا اپنا شہر ہے اس کے برے اور منفی تعارف ہونے پر افسوس ہوتا ہے، ایم کیو ایم سمیت کسی پارٹی نے کراچی کی اونر شپ تسلیم نہیں کی ،ضروری ہے کہ تمام پارٹیاں اس شہر کی اونر شپ لیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع بونیر کے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے اعزاز میں ادارہ نور حق میں ایک استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ استقبالیے سے ڈسٹرکٹ بونیر کے ناظم ڈاکٹر عبید اللہ ، نائب ناظم یوسف علی خان ، تحصیل باراول کے ناظم جانِ عالم ودیگرنے بھی خطاب کیا ۔ تقریب میں شریک مہمانوں کو اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔