• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی قیمت میں اضافہ باعث تشویش ہے،اراکین اسمبلی متحدہ

کر اچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین اسمبلی نے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپیہ 80پیسہ مہنگی کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس، بجلی،اشیاء خوردونوش،پٹرولیم مصنوعات میں گزشتہ کئی ماہ سے اضافے کی وجہ سے عوام مہنگائی کے اضافی بوجھ کا شکار ہیں۔ حالیہ اضافے سے صارفین پر 13ارب 50کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ جس طرح اب پٹرولیم مصنوعات میں بتدریج کچھ نہ کچھ کمی لائی جا رہی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔
تازہ ترین