• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کے بلوں کی عدم ادئیگی پر متعدد مزارات کی بجلی منقطع

کراچی (جمشید بخاری )شہر میں محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزارات پر بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے واجبات 86لاکھ سے تجاوز کر گئے۔ محکمہ اوقا ف کی نااہلی اور غفلت کے باعث کراچی کے اہم ترین مزارات اندھیرے میں ڈوب گئے، زائرین نے محکمہ اوقاف کی کرپشن بے نقاب کرنے کیلئے گلوبل فائڈیشن کے پلیٹ فارم سے قانونی چارہ جو ئی کا فیصلہ کر لیا محکمہ اوقاف کی جانب سے کئی مزارات کی بجلی کے بلز کی ادائیگی نہ کرنے کے باعث کے الیکٹرک انتظامیہ نے بجلی منقطع کردی، تاہم محکمہ اوقاف کے ذمہ داروں نے یہاں کنڈا سسٹم چلانا شروع کر دیا،ذرئع کے مطابق ان مزارارت سے قریبی گھروں اور دکانوں کو بجلی فراہم کر کے ہر ماہ پیسے بٹورے جاتے ہیںجن مزاروں کی بجلی منقطع کی گئی ان میں ایم اے جناح روڈ حضرت قطب عالم شاہ بخاری مزار، کیماڑی حضرت غائب شاہ غازی مزار، تین ہٹی پر نوری شاہ غازی مزار ، صدر میںزندہ شاہ مدارمزار،اچھی قبر کھارادرنور شاہ غازی مزار شامل ہیں، زائرین اور شہریوں کا کہنا ہے کہ مزار ات کی پیٹیوں میں جمع ہونا والا لاکھوں روپے کا چندہ محکمہ اوقاف کہاں لے جاتا ہے ؟ محکمہ اوقاف کی جانب سے کیوں بلز کی ادائیگی نہیں کی گئی۔
تازہ ترین