• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں دہشتگردی، ماحولیات، معیشت بڑے چیلنج ہیں، بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں ‎دہشت گردی، انتہا پسندی، ماحولیات اور معیشت بڑے چیلنجر ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے آکسفورڈ یونیورسٹی آمد پر آکسفورڈ یونین کی عمارتوں کا دورہ کیا اور آکسفورڈ یونین کے ارکان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انتہا پسندی اور اعتدال پسندی کے درمیان رسہ کشی فالٹ لائن بن گئی ہے۔

انہوں نے کہا ایک ہی وقت میں کئی محاذ کھولنا ناممکن ہے خاص طور پر افغان مسئلہ ہے جس کے مستقل پاکستان پر اثرات پڑ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میڈیا مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے، میڈیا کی آزادی اور آزاد عدلیہ لازم و ملزوم ہیں جبکہ پارلیمنٹ کو اپنی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا، اسی میں جمہوریت کی بقاء ہے۔

تازہ ترین