• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ، مڈ سیزن ٹریڈ، ایک بھی میچ نہ کھیلنے والے کھلاڑیوں کا تبادلہ ہوگا

شارجہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ فور میں ٹیموں کے درمیان مڈ(ٹورنامنٹ ) سیزن ٹریڈ ہفتے سے شروع ہورہا ہے .پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹیموں کے درمیان مڈ سیزن ٹریڈ ہر ٹیم کے چار چار میچز مکمل ہونے کے بعد ہوگی ۔مڈ سیزن ٹریڈ میں ٹیمیں آپس میں ایسے کھلاڑیوں کا تبادلہ کرسکیں گی جو ایک بھی میچ نہ کھیلے ہوں۔ مڈ سیزن ٹریڈ کیلئے ٹیموں کو دو دن کی ونڈو ملے گی، کھلاڑی کیٹیگری کے حساب سے ہی ٹریڈ ہوں گے۔ ہر ٹیم زیادہ سے زیادہ دو پلیئر کو مڈ سیشن ٹریڈ کرسکے گی۔اس نئے قانون کے تحت آئندہ چند دنوں میں لیگ کے دوران ٹرانسفر ونڈو کھلے گی اور اس کے دوران تمام ٹیمیں اپنے اسکواڈ میں استعمال نہ کیے گئے کھلاڑیوں کا دوسری ٹیم سے باہمی رضامندی کے ساتھ تبادلہ کر سکیں گے۔یہ ٹرانسفر ونڈو ممکنہ طور پر جمعہ کو 48 گھنٹے کے لیے کھلے گی جس میں تمام ٹیمیں آپس میں باہمی رضامندی سے کھلاڑیوں تبادلے پر اظہار خیال کریں گے۔ سیزن کے دوران کھلاڑیوں کے تبادلے یا ٹرانسفر کے عمل کی تجویز گزشتہ سال پیش کی گئی تھی لیکن وقت کی کمی کے سبب اس پر عمل نہ کیا جا سکا۔گزشتہ سال نومبر میں جب کھلاڑیوں کے ڈرافٹ ہوئے تو اس میں ہر ٹیم زیادہ سے زیادہ 10 کھلاڑیوں کو اپنے اسکواڈ میں برقرار رکھ سکتی تھی ۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے سب سے زیادہ 10 کھلاڑیوں کو اپنے اسکواڈ میں برقرار رکھا جبکہ دیگر ٹیموں نے آٹھ، آٹھ کھلاڑیوں کو اسکواڈ کا حصہ رکھ کر بقیہ کو فارغ کردیا تھا۔سیزن کے آغاز سے قبل تمام فرنچائزوں نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ ایسا کوئی بھی کھلاڑی جسے ابتدائی چار میچوں تک استعمال نہ کیا گیا، وہ ٹرانسفر کے عمل کے لیے دستیاب اور اس کا اہل ہو گا۔تمام ٹیموں کو اس قانون کا پابند کیا گیا ہے وہ اسی کیٹیگری کے کھلاڑی سے اس کا تبادلہ کریں گی جس میں ڈرافٹ کے موقع پر اس کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔اب تک ہر ٹیم میں پانچ کھلاڑی ایسے ہیں جن کا استعمال نہیں کیا گیا اور کم از کم دو ایسے کھلاڑیوں کا تبادلہ کر سکیں گی جو ان کی فائنل الیون میں جگہ بنانے سے قاصر ہیں۔

تازہ ترین