• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈومیسٹک کرکٹ ڈھانچے کوحتمی شکل دینے کے لئے ٹاسک فورس کا اجلاس طلب

شارجہ (نمائندہ خصوصی)پی سی بی نے نئے ڈومیسٹک کرکٹ ڈھانچے کو حتمی شکل دینے کے لئے ٹاسک فورس کا اجلاس26اور 27فروری کو لاہور میں طلب کیا گیاہے۔واپڈا کے چیئرمین لیفٹنٹ جنرل (ر) مزمل حسین اجلاس کی صدارت کریں گے۔پی سی بی اجلاس کا نوٹس واپڈا کی لیٹر ہیڈ پر جاری کیا گیا ہے۔اجلاس میں سولہ ریجن کے نمائندوں کو بلایا گیا ہےاجلاس میں ان سے مشاورت کی جائے گی اور ریجن کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔ڈپارٹمنٹس سے بھی مشاورت کے لئے الگ میٹنگ 26فروری کو طلب کی گئی ہے۔
تازہ ترین