• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
شارجہ (نمائندہ خصوصی)ٹیسٹ اوپنر شان مسعود نے شارجہ میں فلڈلائٹس کی کوالٹی پر سوال اٹھا دیا ۔دنیا میں سب سے زیادہ 236ون ڈے انٹر نیشنل کی میزبانی کرنے والے گراونڈ کے بارے میں شان مسعود نے کہا کہ شارجہ میں دبئی کے مقابلے میں روشنی کم ہے اور گیند صاف دکھائی نہیں دیتی۔شارجہ اسٹیڈیم کو سب سے زیادہ میچوں کی میزبانی کرنے کی وجہ سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔شان مسعود نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کی پرفارمنس نظر انداز کرنا آسان نہیں ہوتا۔کوشش ہے کہ پی ایس ایل میں پرفارم کرکے محدود اوور کی کرکٹ میں جگہ پکی کروں۔پاکستان سپر لیگ ہر لحاظ سے قومی کرکٹرز کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔
تازہ ترین