• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کو جواب، فوج بااختیار ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، پلوامہ حملے میں ملوث ہونے کی تردید، حافظ سعید کی تنظیموں پر پابندی، انتہاپسندی، دہشت گردی کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) قومی سلامتی کمیٹی نے پلوامہ حملے پر بھارتی الزامات کومسترد کرتے ہوئےواضح کیا ہے کہ ر یا ست پاکستان کسی بھی طور پلوامہ حملے کے واقعے میں ملوث نہیں ، ساتھ ہی وزیر اعظم نے مسلح افواج کو یہ اجازت دی کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت یا مہم جوئی کا جا مع اور فیصلہ کن جواب دیا جا ئے ،سیاسی و عسکری قیاد نے قرار دیا کہ حملہ مقامی سطح پر پلان ہوا ،بھارت کو تحقیقات کیلئےمخلصانہ پیشکش کی،مثبت جواب کی توقع ہے، عالمی برادری مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیر یوں کی خوا ہشات کے مطابق حل کروائے جبکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا کہنا تھاکہ ریاست عوام کا تحفظ کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے،وزیر اعظم نے وزارت داخلہ اور سکیورٹی اداروں کو ہدایت دی کہ فوری طور پر ایکشنز ( اقدامات ) تیز کئے جائیں، ہمیں معاشرے سے انتہا پسندی اور عسکریت پسندی کو جڑ سے اکھا ڑنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیر اعظم آ فس میں ہوا، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکا ء نے ملک کی اندرونی و سرحدی سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا جبکہ جیو اسٹریٹجک صورتحال اور پلوامہ واقعے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا گیا، ملک کی سیا سی و عسکری قیادت نے قرار دیا کہ ریاست پا کستان اس واقعے میں کسی بھی طور اور کسی بھی ذ ر یعے سے ملوث نہیں ، پلوامہ حملہ مقامی سطح پر سوچا گیا ، پلان ہوا اور عمل کرایا گیا، ا س ضمن میں پاکستان نے مخلصانہ طور پر بھارت کو واقعے کی تحقیقات کی پیش کش کی ہے، اسکے علاوہ پاکستان نے دہشت گردی سمیت دیگر متنازع امور پر مذاکرات کی بھی پیشکش کی ہے۔ شرکا ء نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ بھارت پا کستان کی جانب سے کی گئی پیشکش کا مثبت جواب دے گا۔ قومی سلامتی کمیٹی نے اس عزم کا اظہارکیا کہ اگر تحقیقات میں ثابت ہو یا ٹھوس ثبوت فر ا ہم کر دیا جا ئے تو ریا ست پاکستان اپنی سرزمین استعمال کرنے میں ملوث پا ئے جانے والے کسی بھی فرد کے خلاف ایکشن لے گی تاہم بھارت کو یہ غور کرنے اور یہ احسا س کرنے کی ضرورت ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو کیوں اب موت کا خوف نہیں ر ہا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے تشدد کا استعمال بھی منفی نتائج مرتب کر رہا ہے، عالمی برادری کو چا ہئے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیر یوں کی خوا ہشات کے مطابق حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چا ہئے۔

تازہ ترین