• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارتِ داخلہ نے حافظ سعید کی تنظیم پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) وزارتِ داخلہ نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت حافظ سعید کی تنظیم فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی عائد کردی۔ترجمان وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر مؤثر عملدرآمد کیا جائے گا جس کے تحت کالعدم تنظیموں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن ہوگا،ترجمان کے مطابق وزارتِ داخلہ نے جماعت الدعوۃ کی فلاحی تنظیم فلاحِ انسانیت فاؤنڈیشن پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے بینک اکاؤنٹس منجمد اور دفاتر سیل کرنے کا حکم جاری کردیا۔ 

تازہ ترین