• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیمتی اراضی سندھ حکومت کو دینے کا معاملہ 6 سال بعد بھی حل نہ ہو سکا

اسلام آباد( عاطف شیرازی) سول ایوی ایشن کا آڈیٹرجنرل آف پاکستان سے عدم تعاون کی وجہ سے قیمتی اراضی سندھ حکومت کو دینے کا معاملہ6 سال گزرنے کےباوجودنہ حل ہوسکا۔پی اے سی ، ڈی اے سی کی ہدایت مسلسل نظر انداز کی جاتی رہی۔ پارلیمانی پبلک اکائونٹس کی ذیلی کمیٹی نےسول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کو قیمتی اراضی سندھ حکومت کو دینے کے معاملے پر تمام ریکارڈ آڈٹ حکام کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ اجلاس میں سندھ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے حکام نہ آنے پر کنونئیر کمیٹی شاہدہ اختر علی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ناپسندیدگی کا خط لکھنے کی ہدایت کردی۔

تازہ ترین