• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سراج درانی کا 9روزہ جسمانی ریمانڈپی پی کارکنوں کے مظاہرے

کراچی،ٹنڈوالہ یار، گھوٹکی، پنوعاقل(اسٹاف رپورٹر، نامہ نگاران)اقومی احتساب بیورو کی خصوصی عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج خان درانی کو یکم مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیاہے، ادھرپیشی کے بعد کمرہ عدالت میں موجود پیپلز پارٹی کے رہنما ئوںو کارکنان نے عدالتی اداب کو بالاطاق رکھتے ہوئےکمرہ عدالت میں موبائل فونز سےوڈیوز بنائیں، شہلا رضا نے وڈیو سوشل میڈیا پربھی اپ لوڈ کی۔ دوسری جانب پی پی کارکنوں کی جانب سے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ جمعرات کونیب نےسخت سیکورٹی میں آغا سراج خان درانی کو احتساب عدالتوں کے منتظم جج کے روبرو پیش کیا جہاں ملزم کے وکلا عابد زبیری اور شہاب سرکی بھی پیش ہوئےجبکہ نیب کی جانب سے بھی 5 رکنی ٹیم پر مشتمل پراسیکورٹرز پیش ہوئےاس کے علاوہ نیب کے تفتیشی افسربھی حاضرہوئےاورپیشی کے موقع پر کمرہ عدالت میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ و پیپلز پارٹی کے سینئررہنماسیدقائم علی شاہ سمیت شہلا رضا، سعید غنی اور دیگر رہنما و کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ نیب کےدفاع میں پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ آغا سراج خان درانی پر آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے ،محکمہ بلدیات میں غیر قانونی بھرتیاں کرنے اور سندھ اسمبلی کی نئی عمارت کی تعمیراتی فنڈز میں خورد برد کا الزام ہے جس پر آغا سراج کے وکیل شہاب سرکی نے کہا کہ نیب نے کل اسپیکر سندھ اسمبلی کے گھر پر چھاپہ مار کر خواتین سے بد تمیزی کی اور انہیں ہراساں کیا گیا، چھاپے کے دوران آغا سراج درانی کے گھر میں مرد حضرات میں سے کوئی موجود نہیں تھاگھر کی خواتین سے جوچیز بھی طلب کی گئی وہ فراہم کی گئی لیکن اس کے باوجود نیب اہلکاروں نے جس طرح کا رویہ اختیارکیا وہ انتہائی غیر مناسب اور غیر قانونی ہے ۔
تازہ ترین