• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب سے رہائی ،جد ہ سے پانچ پاکستانی لاہور پہنچ گئے

لاہور(ایجنسیاں ) سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے بعد وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جبکہ جدہ سے 5پاکستانی رہائی ملنے کے بعد لاہور پہنچ گئے ہیں، ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن حکام نے جانچ پڑتال کے بعد انہیں گھروں کوجانے کی اجازت دیدی ، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مشکل حالات دیکھے ایک دو برسوں سے گھر ایک پائی بھی کما کر نہیں بھجوا سکے، رہائی ملنے پر اللہ کے بعد عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن محمد کے شکر گزار ہیں، انہوں نے بتایا کہ ابھی بہت سے قیدی ہیں جن کو ایک دو روز میں رہائی مل جائے گی ان کی سفری دستاویزات مکمل ہوتے ہی وطن واپس پہنچ جائیں گے۔
تازہ ترین