• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان امن عمل پر بیان،کابل میں پاکستانی سفیرکی طلبی،احتجاجی مراسلہ حوالے

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)افغان وزارت خارجہ نے کابل میں متعین پاکستانی سفیر زاہد نصراللہ کو طلب کیا ،جنہوں نے کہا تھا کہ اگر پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے کوئی بھی جارحیت دکھائی تو افغان امن عمل متاثر ہو سکتا ہے۔ جمعرات کو افغان محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہمیں پاکستانی سفیر زاہد نصراللہ کا بیان افغانستان میں امن کے پاکستان کے وعدوں کیخلاف لگا۔ ایسےبیانات سے گریزکیاجائےواضح رہے کہ پاکستانی سفیر نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر کسی بھی قسم کا حملہ خطے کے استحکام کو متاثر کرے گا اور اس کے افغان امن عمل کے تسلسل پر اثرات مرتب ہونگے،اس بیان پر افغانستان کے سابق نائب وزیر دفاع نے کہا تھا کہ نصراللہ کے بیان سے مقامی حکومتی آفیشلز ناراض ہونگے کیونکہ اس سے یہ خطرات پیدا ہوں گے کہ ملک میں جاری جنگ خطے کی حریف طاقتوں کی پراکسی ہے۔
تازہ ترین