• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی جیت،کراچی کنگز کو مسلسل دوسری شکست

شارجہ(عبدالماجد بھٹی،نمائندہ خصوصی)پاکستان سپر لیگ فور میں کراچی کنگز مسلسل دوسرا میچ بیٹنگ لائن کی ناکامی کی وجہ سے ہارگئی،لاہور قلندرز کے بعد کراچی کنگز کو پشاور زلمی کے ہاتھوں بآسانی شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ 154رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کی بیٹنگ لائن اپ ابتداسے مشکلات سے دوچار رہی۔جمعرات کی شب پشاور نے غیر معمولی فیلڈنگ اور شاندار بولنگ کی وجہ سے کراچی کنگز کو آوٹ کلاس کردیا،پشاور نے کراچی کو 44رنز سے شکست دے دی۔کراچی کی ٹیم 9وکٹ پر109رنز بناسکی۔محمد رضوان32رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔عماد وسیم نے26اور کولن انگرم نے21رنز اسکور کئے۔فاسٹ بولر حسن علی نے پندرہ رنز دے کر چار وکٹ حاصل کئے اور ایک بیٹسمین کو رن آئوٹ کیا،کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی، مقررہ 20 اوورز میں پشاور زلمی نے 8وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔
تازہ ترین