• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدی کے خاتمے تک پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہوگا،وزیرخزانہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل،اے پی پی)وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہحکومت گورننس میں بہتری لانے کے لئے سرکاری شعبہ میں اصلاحات لا رہی ہے جن پر عملدرآمد سے ملک پائیدار ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکے گا، یہ لکھ لیں جب صدی ختم ہوگی تو پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہوگا،بھارتی فیصلے سے پاکستان متاثر نہیں ہوگا،پروگرام حتمی ہونے پرIMFجائزہ مشن کو بلائیں گے،FATF کا اعلامیہ جاری ہوگا،۔وزیرخزانہ گزشتہ روز ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس (اے سی سی اے) پاکستان کے زیراہمتام ”پاکستان لیڈر شپ کنورسیشن2019 “ سے خطاب اوربعدازاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ جب تک پیشہ ور ماہرین کو موقع نہیں دیں گے ترقی نہیں ہوگی۔
تازہ ترین