• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادہ محمد بن سلمان چین پہنچ گئے، آج صدر شی جن پنگ سے ملاقات کرینگے

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جو ایشیائی ممالک کے دورے کے آخری مرحلے میں جمعرات کو چین پہنچے ہیں وہ آج (جمعہ) صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے ۔ اس سے قبل وہ پاکستان اور بھارت کا دورہ کرچکے ہیں، علاقا ئی سفارتکاری سے سعودی عرب ان ممالک سے اقتصادی تعلقا ت بہتر بنانے میں پیش رفت کررہا ہے۔ سعودی ولی عہد کی یہ کوشش ہے کہ وہ براعظم ایشیاء میں اپنے اثرورسوخ اور سرمایہ کاری میں اضافہ کریں۔ محمد بن سلمان کے چین پہنچنے پرسعودی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ نامی عالمی تجارتی انفرا اسٹرکچر کامو ضوع ایجنڈے میں اہمیت کا حامل رہے گا۔
تازہ ترین