• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلوامہ حملہ،انتہا پسندوں کے تشدد سے کشمیریوں کو بچانے پر سکھوںکے کردار کی تعریف

کراچی(نیوزڈیسک) پلوامہ حملے کے بعد انتہا پسند ہندوئوں سے بچانے کیلئے سکھوں کی جانب سے کشمیریوں کی مدد پر سکھوں کے کردار کو انتہائی سراہا جارہا ہے۔ بھارتی میڈیا کےمطابق پلوامہ حملے کے بعد اگر سکھ نہ ہوتے تو کشمیری طلبا اور تاجروں کی کہانی بیان کرنا بہت مشکل ہوتا، سیکروں کشمیری سکھ برادری کی جانب سے مدد و تعاون کے باعث اپنے گھر باحفاظت پہنچ گئے، سکھ برادری کی جانب سے احتجاج کے دوران کشمیریوں کو پناہ اور خوراک فراہم کی گئی اس کے ساتھ ساتھ انکی باحفاظت گھر واپسی میں بھی تعاون کیا گیا۔اسی سلسلے میں ایک کارٹونسٹ نے ایک کارٹون کے ذریعے سکھ برادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’سردار کا مطلب ایک رہنماکا ہوتا ہے اور انہوں نے ایسا کردکھایا‘‘۔ اس کارٹون کو سوشل میڈیا سائٹس پر لاکھوں لوگوں نے شیئر کیاگیا۔ 
تازہ ترین