• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب ڈیم کے قریب سے ملنے والی لاشوں میں سے مرد کی نصیب زر خان کے نام سے شناخت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حب ڈیم کے قریب سے ملنے والی خاتون اور مرد کی لاشوں میں سے مرد کی شناخت ہوگئی ہے ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ قتل غیرت کے نام پر کیاگیا ہو تاہم اس حوالے سے تفتیش جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سرجانی تھانے کی حدود حب ڈیم کے قریب سے خاتون اور مرد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی تھیں جن کے گلے پر وار کر کے انہیں قتل کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقولین میں سے مرد کی شناخت 25 سالہ نصیب زر خان کے نام سےہوئی جو مومن آباد کے علاقے میٹروول کا رہنے والا تھا جبکہ خاتون کی شناخت تا حال عمل میں نہیں آسکی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت کیلئے بائیو میٹرک سسٹم کی مدد لی گئی۔ بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے مرد کی لاش کی شناخت 25سالہ نصیب زر خان کے نام سے ہوئی اور اسکے پتہ پر رابطہ کیا گیا تاہم وہاں کوئی نہیں ملا ۔
تازہ ترین