• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان خاص کر لسبیلہ اور خضدار میں گزشتہ دو روز سے ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث حب ڈیم میں بیس (20 )فٹ پانی کااضافہ ہوگیا جمعرات کی شام تک ڈیڈ لیول 276 فٹ سے بڑھ کر296 فٹ تک جا پہنچامزید پانی آرہا تھا اوررات تک ڈیم کا لیول 300 فٹ عبور ہوجانے کی امیدتھی ڈیم مکمل بھرنے کیلئے339 فٹ لیول درکار ہوتا ہے ڈیم میں پانی آناکراچی اور حب شہرکے لوگوں کے لیےبڑی خوشخبری ہے طویل عرصے سے انتہائی قلت کا شکار کراچی کے علاقوں اورنگی، بلدیہ ٹاؤن، سائٹ وغیرہ کو پانی کی زیادہ فراہمی ممکن ہوسکے گی حب ڈیم سے کراچی کو تقریباً پانچ ماہ قبل فراہمی مکمل بند ہوگئی تھی ڈیم میں مناسب ذخیرہ آب ہونے پر 100 ایم جی ڈی تک کراچی پانی سپلائی کیا جاتا ہے جبکہ حب کو 61 ایم جی ڈی سپلائی کیا جاتا ہےڈیم آخری بار تقریباً 14 سال قبل مکمل 339 فٹ لیول تک گیا تھا اس کے بعد مختلف اوقات میں بارشوں کے باعث چند فٹ کا اضافہ ہوتا رہا گزشتہ سال لیول 302 فٹ تک گیا تھا حالیہ بارشوں سے ڈیم میں جمع ہونے والا پانی اگر واٹربورڈ 50 ایم جی ڈی کے حساب سے سپلائی کرے تو یہ رواں سال دسمبر تک مذکورہ علاقوں کیلئے کافی ہوگا ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیم سے کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی نہر کی حالت انتہائی خراب ہے جگہ جگہ رساؤ اور شگاف پڑے ہوئے ہیں 100 ایم جی ڈی پانی کسی صورت حب پمپنگ اسٹیشن تک نہیں پہنچ سکتا۔
تازہ ترین