• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانڈھی ، تیز رفتار ٹرالر موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑا،نند بھاوج جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لانڈھی میں تیز رفتار ٹرالر موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑا، حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار کی بیوی اور بہن جاں بحق ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق قائد آباد کے علاقے لانڈھی داؤدچورنگی خٹک میڈیکل کے قریب تیز رفتار ٹرالر نمبر TLR-219 ڈرائیور سے بے قابو ہوکر وہاں سے گزرنے والی موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں، واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لئے ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا ۔پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں متوفین خواتین کی شناخت 30 سالہ الفت بی بی اور 17 سالہ سیما دختر ولی خان کے ناموں سے ہوئی ہے جو کہ نند بھاوج اور لانڈھی کی ہی رہائشی ہیں ،پولیس نے بتایا حادثے کے وقت دونوں بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہی تھیں کہ تیز رفتار ٹرالر کا نشانہ بن گئیں، پولیس نے حادثے کے زمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرالر کو تحویل میں لے لیا ہے۔
تازہ ترین