• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین عدالت کیس،سپریم کورٹ نے ملک ریاض کی معافی قبول کرلی

اسلام آباد( رپورٹ :رانا مسعود حسین )عدالت عظمیٰ نے بحریہ ٹائون کے سربراہ ملک ریاض حسین کے خلاف توہین عدالت کے مقدمہ میں ان کا معافی نامہ قبول کرتے ہوئے کیس واپس لے لیا ہے جبکہ چیف جسٹس آصف سعید نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ملک ریاض حسین نے سات سالوں کے دوران دوبارہ کبھی توہین عدالت نہیں کی جس سے ثابت ہوتا ہے ان کی یہ معافی نیک نیتی پرمبنی ہے،اسلئے اس معافی نامہ کو قبول کیا جاتا ہے ،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں قائم 3 رکنی بینچ نے جمعرات کے روز ملک ریاض حسین کے خلاف سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے بیٹے ارسلان افتخار کے ساتھ عدالت میں زیر سماعت مقدمات پر اثر انداز ہونے سے متعلق سودے بازی کے حوالے سے ان کی جانب سے عدلیہ کے خلاف پریس کانفرنس کرکے بیانات جاری کرنے سے متعلق توہین عدالت کے مقدمہ کی سماعت کی تو ملک ریاض حسین کی جانب سے ڈاکٹر باسط ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل نے تحریری معافی نامہ جمع کرادیا ہے،جس میں عدالت سے تہہ دل سے معافی مانگی ہے۔
تازہ ترین