• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی فرمائش پر”طیفا“ پھر سینما گھروں کی رونق بننے آگیا

کراچی (محمد ناصر) ایکشن کا طوفان اور قہقہوں کی برسات لئے عوام کا پسندیدہ ہیرو ”طیفا“ ایک بار پھر سینما گھروں کی رونق بڑھانے آگیا ہے۔ عوام کے بے حد اسرار پر ”جیوفلمز“ کی جانب سے پیش کی گئی بلاک بسٹر فلم ”طیفا اِن ٹربل“ جمعہ سے ملک بھر کے سنیما گھروں میں دھوم مچائے گی۔ عوام کے دِل اور سینما گھروں میں راج کرنے والی سپر ہٹ فلم گزشتہ برس 20 جولائی کو پاکستان سمیت دُنیا کے 25 ممالک میں ریلیز کی گئی تھی جس نے سینما کے پردے پر آتے ہی ایسا طوفان مچایا کہ ہالی ووڈ، بالی ووڈ اور لالی ووڈ کی تمام فلمیں ہوا میں اُڑ گئیں اور پاکستان فلم انڈسٹری کے بند دروازے ایک بار پھر فلم بینوں کیلئے کھل گئے۔ لوگ جوق در جوق اپنے ہیرو کو سپورٹ کرنے سینما گھر پہنچے لگے، مختلف سنیما گھروں کے باہر کئی ہفتوں تک ”ہاؤس فُل“ کے بورڈ آویزاں نظر آئے۔ اس فلم کے ہیرو معروف گلوکار ، رائٹر اور اداکار علی ظفر ہیں اور اِن کا بطور ہیروئن مایا علی نے بھر پور ساتھ دیا۔ دونوں کی جوڑی کو ہر طرف سے خوب سراہا گیا۔ دونوں آرٹسٹوں کی یہ پہلی فلم تھی اور دونوں نے اپنے کرداروں کا ایسا جلوہ دکھایا کہ ہر طرف دھوم مچ گئی اور پھر ہر جانب سے صرف ”طیفا“ کی گونج سنائی دی۔ فلم کے گیت بھی اس قدر مسحور کُن تھے کہ سننے والے جھومنے پر مجبور ہوجاتے۔ فلم میں پیش کی گئی کامیڈی پر بھی لوگ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوئے۔
تازہ ترین