• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم شوکت عزیز صدیقی کی درخواست سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ کے جج،جسٹس شیخ عظمت سعید نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج، شوکت عزیز صدیقی کی سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے انہیں فارغ کرنے کے خلاف دائر کی گئی د رخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرتے ہوئے ان کی درخواست کو باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کرلیا ہے۔یاد رہے صدر پاکستان عار ف علوی نے 11اکتوبر 2018کو سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارشات کی روشنی میں جج شوکت عزیز صدیقی کو ججوں کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا،شوکت عزیز صدیقی نے وفاق پاکستان کو سیکرٹری قانون و انصاف کے ذریعے فریق بناتے ہوئے آئین کے آرٹیکل 184(3)کے تحت سپریم کورٹ میں یہ درخواست دائر کی تھی جورجسٹرار آفس نے اعتراضات لگاتے ہوئے واپس کردی تھی۔
تازہ ترین