• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ داخلہ پنجاب نے جماعۃالدعوۃ اور فلاح انسانیت فائونڈیشن کی تحویل میں لی گئی جائیدادوں کی دیکھ بھال کیلئے وفاقی حکومت سے 1ارب مانگ لیے

 لاہور (آصف محمود) محکمہ داخلہ پنجاب نے جماعۃالدعوۃ اور فلاح انسانیت فائونڈیشن کی حکومتی تحویل میں لی گئی 190جائیدادوں کی دیکھ بھال کیلئے وفاقی حکومت سے 1ارب روپے مانگ لئے ہیں۔ نیشنل سکیورٹی کونسل کی اسلام آباد میں ہونے والی میٹنگ سے قبل محکمہ داخلہ میں جماعۃالدعوۃ اور فلاح انسانیت فائونڈیشن کی صوبے میں تحویل میں لی گئی جائیدادوں کے 160 ایڈمنسٹریٹرز کا اجلاس بلایا گیا۔ اس اجلاس کے پہلے حصے میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور لاہور ڈویژن میں بنائے گئے ایڈمنسٹریٹرز نے شرکت کی۔ محکمہ داخلہ کی طرف سے 4کیٹیگریز بنائی گئی تھیں جس میں محکمہ تعلیم، صحت، ریڈ کریسنٹ اور اوقاف کے محکموں کے افسران اور اہلکاروں کو جماعۃالدعوۃ اور فلاح انسانیت کی جائیدادوں کے انتظامات سنبھالنے کے لئے ایڈمنسٹریٹر تعینات کئے گئے ہیں۔ ان ایڈمنسٹریٹرز کو متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی سفارش پر منتخب کرکے لگایا گیا تھا۔ معتبر ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ اجلاس میں ایڈمنسٹریٹرز نے تحویل میں لئے گئے سکولوں میں اساتذہ کی کمی اور فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے تنخواہیں ادا نہ کر پانے سمیت دیگر مسائل سے محکمہ داخلہ کے حکام کو آگاہ کیا۔
تازہ ترین