• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر بورڈ کا اجلاس طلب،ایم ڈی کی پوسٹ نان کیڈر کرنیکی منظوری لی جائیگی

کراچی(طاہر عزیز/اسٹاف رپورٹر) کراچی واٹراینڈسیوریج بورڈ کا بورڈاجلاس 5مارچ کو طلب کرلیا گیا جس میں دیگر ایجنڈے کے ساتھ ایم ڈی واٹربورڈ کی پوسٹ کو کیڈر سے نان کیڈر کرنے کی منظوری لی جائے گی اجلاس چیئرمین وزیربلدیات سعیدغنی کی زیرصدارت واٹر بورڈ ہیڈآفس میں منعقد ہوگا ایجنڈے کی کاپیاں تمام بورڈ ممبران کو بھیجنے کی ہدایت کردی گئی ہے اجلاس میں 17 دسمبر 2018 کو ہونے والے بورڈ اجلاس کے منٹس کی توثیق کی جائے گی واضح رہے اس وقت واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹرکی پوسٹ کیڈر اور گریڈ 20 کی ہے تاہم واٹربورڈ سے تعلق رکھنے والے گریڈ20 کے افسران اور انجینئرز پوسٹ، کیڈر ہونے کے باعث مستقل ایم ڈی تعینات نہیں ہوپاتے، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ کے شروع میں ہونے والے بورڈ اجلاس میں اس پوسٹ کو نان کیڈر کرنے کی منظوری لی جائے گی، واضح رہے اسی پابندی کے باعث موجودہ ایم ڈی اسد اللہ خان کا بھی حکومت سندھ نے قائمقام ایم ڈی کا آرڈر جاری کیاہے گو کہ وہ تمام اختیارات استعمال کرنے کا حق رکھتے ہیں لیکن بعض معاملات میں فیصلہ کرنے میں چیئرمین کی اجازت لینا پڑتی ہے جو کام میں تاخیر کا سبب بن سکتی ہے اس خلا کو پر کرنے کے لیے بورڈ یہ فیصلہ کرے گا بعدازاں وزیراعلیٰ سندھ سےاس کی منظوری لی جائے گی ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ کے گریڈ 19 کے موجودہ سیکرٹری وقار ہاشمی کو تبدیل کرکے انہیں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ یا ریونیو ریکوری میں ذمہ داری دی جارہی ہے جبکہ بورڈ سیکرٹری کے لیے دیگر سینئر افسروں شعیب تغلق، تحسین منظر یا شکیل قریشی کا نام لیا جارہا ہے۔
تازہ ترین