• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل جامعات کے اساتذہ کو بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کی اسکالر شپ میں مشکلات

کراچی (سید محمد عسکری اسٹا ف رپورٹر) میڈیکل جامعات کے اساتذہ کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت بیرون ملک اعلیٰ تعلیم (ایم فل، پی ایچ ڈی) کی اسکالر شپ کے حصول میں میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ میڈیکل جامعات کے اساتذہ عمر کی حد 40سال مقرر ہونے کے باعث اساتذہ کی بڑی اکثریت اسکالر شپ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوپاتی اور اس کاسارا فائدہ جنرل اور انجینئرنگ کی جامعات کے اساتذہ اٹھا لیتے ہیں،جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی ایک اسسٹنٹ پروفیسر نے جنگ کو بتایا کہ اس کی عمر 40 سال چند سال زیادہ ہو رہی تھی اس نے متعدد بار کوشش کی مگرویب سائٹ پر موجود ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اسکالر شپ فارم نے عمرمحض چند روز زیادہ ہونے کے باعث اسے قبول نہیں کیا۔

تازہ ترین