• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی شہزادے کا دورہ: (ڈمی) عمران خان کی خصوصی بریفنگ ”خبرناک“ میں دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) سعودی شہزادے کے دورہ پاکستان کے بارے میں عمران خان (ڈمی) کی خصوصی بریفنگ ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ میں دِکھائی جائے گی۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے انکشاف کیا کہ خفیہ معاہدے تو ڈرائیونگ کے دوران ہی ہو گئے تھے۔ (ڈمی) عمران خان نے مرغیوں کے ساتھ ٹما ٹر و ں کے پودوں کا نیا پیکیج بھی دیا۔ ”خبرناک“ میں 26 بلین ڈالر مین بھی رونق بڑھائے گا۔ اس کے علاوہ مرد و زن میں مظلوم کون ہے اس پر بھی بات ہوگی۔ عاملوں کے آستانے سدا آباد اور پرائیویٹ اسکولز آئی ایم ایف سے بھی دو ہاتھ آگے اِن موضوعات کو بھی زیر بحث لایا جائے گا۔ طنز و مزاح سے بھر پور شو علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ رات11 بجکر5منٹ پر دکھایا جائے گا۔

تازہ ترین