• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی ، ہرزہ سرائی ، دھونس دھمکیاں اور جنگ کا ماحول پیدا کرنے کے خلاف ہفتے کو سہ پہر تین بجے کراچی پریس کلب پر پرامن مظاہر ہ کا اعلان کیا ہے ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے تمام کارکنان، ذمہ داران ،حق پرست عوام اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ اس مظاہرے کو کامیاب بنائیں ۔
تازہ ترین