• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (نیوزڈیسک) فوجی مشقوں میں حصہ لینے کیلئے قطری فوج کا دستہ سعودی عرب پہنچ گیا۔ قطر کی جانب سے یہ عمل ان اطلاعات کے بعد سامنے آیا جن میں کہا گیا تھا کہ خلیجی ریاست کے پڑوسی ممالک تجارتی بندش سے ممکنہ پابندی اٹھانے والے ہیں۔ پیننسولا شیلڈ نامی یہ مشق بھی اسی طرح کی فوجی مشق ہے جو گزشتہ سال ہوئی تھی جس میں 25 ممالک نے شرکت کی تھی۔ یہ فوجی مشق 12 مارچ تک جاری رہے گی۔ 

تازہ ترین