• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر ‘ یورپی پارلیمنٹ کی سب کمیٹی کو تشویش

برسلز (پ ر) یورپین پارلیمنٹ کی انسانی حقوق کے بارے میں سب کمیٹی نے بھارت کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیوں پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے بھارتی حکومت پر زور دیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم کا سلسلہ روکنے کےلئے عملی اقدامات کرے، یورپی یونین پارلیمنٹ کے فورم پر مسئلہ کشمیر پر ہونیوالی تازہ ترین بحث کو پاکستان کی بہت بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ گزشتہ ایک دہائی کے عرصہ کے بعد یہ کشمیر کے بارے میں پہلی بڑی عالمی تقریب تھی جس میں بھارتی اشتعال انگیزیوں ،بے گناہ شہریوں پر انسانیت سوز مظالم اور کشمیر کی گھمبیر ترین صورتحال پر طویل بحث کی گئی۔ یورپین پارلیمنٹ کی انسانی حقوق کی ذیلی کمیٹی کا یہ مباحثہ دوسرے عالمی اداروں اور بین الاقوامی ایسوسی ایشنوں کےلئے بھی بھارت سے مذاکرات کی مضبوط بنیادفراہم کرےگا ۔ عالمی امور پر گہری نظر رکھنے والے سفارتکار اور تجزیہ نگار یورپین پارلیمنٹ کی سب کمیٹی میں مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیوں کے بارے میں ہونیوالے اس مباحثہ کو پاکستان کی بڑی سفارتی فتح قرار دے رہے ہیں ۔
تازہ ترین