• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈھاکہ میں عمارت میں ہولناک آتشزدگی، 110افراد ہلاک

ڈھاکہ (جنگ نیوز /ایجنسیاں)بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے قدیم علاقے میں لگنے والی آگ سے 110افراد ہلاک ہوگئے جبکہ آگ سے جھلسنے والے کئی افراد کو طبی امداد بھی دی جارہی ہے ۔بنگلہ دیش کی پولیس کے مطابق یہ آگ بدھ کی رات چوک بازار کے علاقے میں واقع ایک رہائشی عمارت میں لگی جس کی ایک منزل کو آتش گیر کیمیائی مادوں کے گودام کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔مقامی میڈیا کے مطابق آگ تیزی سے پھیلی اور اس نے کئی قریبی عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔چوک بازار کے علاقے میں انتہائی تنگ گلیاں ہیں اور رہائشی عمارتیں ایک دوسرے سے متصل ہیں۔

تازہ ترین