کراچی(نیوزڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کوحملوں کا خوف، بھارت نے فوجیوں کو مقبوضہ کشمیر سے نئی دہلی تک زمینی سفر سے روک دیا،اب بھارتی فوجیوں کو گھر سے ملازمت پر جانے کیلئے فضائی سفر کروایا جائے گا۔غیرملکی میڈیا کےمطابق بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں فوجیوں کو گھر سے ملازمت پر جانے کیلئے فضائی سفر کروایا جائے گا۔