• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں پر مظالم، آج بھارتی قونصل خانہ برمنگھم کے سامنے مظاہرہ کیا جائے گا

برمنگھم (نمائندہ جنگ) آج بروز جمعہ دن دو بجے کے بعد بھارتی قونصلیٹ برمنگھم جیوری کوارٹر کے سامنے بھارت کے خودساختہ پلوامہ واقعہ کی آڑ میں معصوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ عالمی برادری سے پرزور مطالبہ کیا جارہا ہے کہ بھارتی راستی دہشت گردی سمیت لائن آف کنٹرول پر شیلنگ اور بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے اندر مسلمانوں، طالب علموں پر مظالم کا سلسلہ فوری بند کیا جائے۔ اس حوالے سے تحریک کشمیر برطانیہ نے انڈین قونصلیٹ کے سامنے مظاہرہ کی کال دی ہے۔ صدر راجہ فہیم کیانی کی صدارت میں ہنگامی مشاورتی اہم اجلاس میں پروفیسر نذیر قریشی، آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر راجہ اسحق صابر، نعمان خواجہ، چوہدری خادم راجہ اشتیاق، تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب، کونسلر ذاکر اللہ چوہدری، غضنفر محمود، حافظ ادریس، قمر عباس، نذیر مغل، حاجی ایوب، مفتی عبدالندیم سمیت دیگر نے شرکت کی۔ رہنمائوں کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالیہ مظالم کی نئی لہر کو روکنے کے لئے احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرنا ہوگا۔ نماز جمعہ کے بعد اٹلی، برمنگھم انڈین قونصلیٹ کے سامنے اپنی شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کی جاسکے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے آئندہ ہونے والے عام الیکشن میں کامیابی کیلئے انتہا پسند ہندوئوں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے خودساختہ دہشت گردی کا ڈرامہ رچایا تیز ترین میڈیا کی اس دوڑ میں یہ سازش کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دینگے تمام آزادی پسند آج اس احتجاجی مظاہرہ میں شریک ہوکر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔

تازہ ترین