• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں پر پُرتشدد کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں، رہنما اے جے کے ن لیگ

والسال(پ ر) آل جموں و کشمیر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما راجہ شوکت علی خان، راجہ اسرار علی خان، راجہ بلال علی خان، راجہ مروت علی خان، راجہ تیمور علی نے مشترکہ بیان میں پلوامہ میں شہد مجاہدین آزادی کشمیر کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجاہدین کشمیر نے اپنا حق ادا کردیا ہے۔ کشمیری مسلمانوں پر ہندوئوں کی پُرتشدد کارروائیوں کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ مودی کا بھارت دنیا کا ایک دہشت گرد ملک ہے جو مسلسل کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے اگر مودی نے پاکستان پر حملہ کیا تو پوری قوم حکومت اور اپنی بہادر پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہوگی، بھارتی سامراج کو اس کی زبان میں جواب دینا ہو گا پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی عالم اسلام کی بہتری کی ضامن ہے\
تازہ ترین