• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی مظاہرین کے سامنے محمد دلپذیر کے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نعرے

ڈبلن آئرلینڈ(فرخ وسیم بٹ) انگلینڈ میں ہندو انتہا پسند ذہن رکھنے والے افراد نے گزشتہ دن پاکستان کے خلاف مظاہرہ کیا جس پر فخر پاکستان و کشمیر محمد دلپذیر نے جرأت و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈین مظاہرین کے سامنے کھڑے ہو کر’ پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگائے اور ان کے نعروں کا بڑی جرأت سے جواب دیتے رہے جس پر پی ٹی آئی کشمیر آئرلینڈ یورپ کے چیف آرگنائزر پیر شیراز حسین قادری نے اپنے اس کشمیری اور پاکستانی سپوت کی جرأت مندانہ ہمت و بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد دلپذیر نے انڈین مظاہرین کے سامنے جس ہمت سے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اس کی مثال نہیں ملتی، پاکستان کے اس بہادر سپوت نے انڈینز کو للکار کر ہمارے سر فخر سے بلند کر دئیے ہیں اور ہندوستان کو یہ پیغام دیا ہے کہ پاکستانی اور کشمیری کسی بھی محاذ پر پسپا ہونے والے نہیں ہیں۔ آئرلینڈ کی دیگر سیاسی، سماجی، مذہبی تنظیمات کے قائدین و کارکنان نے بھی محمد دلپذیر کی اس جرأت و بہادری کو سراہا اور اس کے حق میں اور کشمیر کی آزادی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی۔
تازہ ترین