• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوٹن میںICCورلڈکپ کرکٹ ٹرافی2019ء کی تقریب رونمائی

لوٹن (اسرار احمد راجہ/ شہزاد علی) آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ءبرطانیہ میں منعقد ہو گا جس کی تیاری زور و شور سے جاری ہے۔ آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی رونمائی کے لئے لوٹن میں لائی گئی۔ تقریب میں بچوں کے درمیان کرکٹ میچ کرایا گیا۔ جس میں لوٹن کے مختلف اسکولوں کے بچوں نے شرکت کی۔ رونمائی کی تقریب ہڑریج ہائی اسکول لوٹن میں کی گئی، جس میں میئر آف لوٹن نسیم ایوب کے علاوہ کونسلرز اور سابقہ انگلش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشل نے شرکت کی۔ ورلڈکپ ٹرافی کا یہ سفر اگست2018ء میں مڈل ایسٹ سے شروع ہوا۔ جو اب انگلینڈ اور ویلز کے مختلف شہروں میں رونمائی کے لئے پیش کی جارہی ہے۔ ورلڈکپ2019ء امسال انگلینڈ میں کھیلا جارہا ہے۔ جس میں دنیا بھر کی کرکٹ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ آئی سی سی ٹرافی کا اسکول کے بچوں کے درمیان لانا بچوں میں کرکٹ سے رغبت کو بڑھانے اور غیر نصابی سرگرمیوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ لوٹن کی اس تقریب میں انگلش ٹیم کے کھلاڑی جن میں سیم بلنگ اور سابقہ فاسٹ بولر ڈیون میلکم کے علاوہ کرکٹ سے وابسطہ آفیشل اور آئی سی سی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ ’’جنگ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی سات سالوں کی محنت کا نتیجہ ہے کہ آج یہاں آئی سی سی اور مختلف کائونٹی کی مدد سے بچوں کو کرکٹ کی طرف راغب کیا جارہا ہے اور لوٹن کے بچوں کو قومی کرکٹ ٹیم میں حصہ لینے کے قابل بنانے کے لئے انگلش کرکٹ کلب اور دیگر کائونٹی فنڈنگ بھی کررہے ہیں۔
تازہ ترین