• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20فیصد معذور ورکرز سے جاب آفر واپس لے لی گئی، اسٹڈی

لندن ( نیوز ڈیسک ) ایک حالیہ ا سٹڈی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہر پانچ میں سے تقریباً ایک ڈس ایبل ورکرز کو دی گئی جاب آفر سے دستبرداری اختیار کر لی گئی تھی۔ڈس ایبلٹی چیریٹی لیونارڈ چیشائرنے اس امر کی نشاندہی کی ہے کہ بہت سے معذور افراد کام کرنے سے قاصر رہے۔ 1600ڈس ایبل بالغان سے کئے گئے سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ ہر چار میں سے تین افراد معذوری یا اپنے طبی حالات کی وجہ سے کام روکنے پر مجبور ہوگئے۔گزشتہ پانچ برسوں میں جاب کیلئے درخواستیں دینے والے ہر پانچ میں سے تقریباً ایک کا کہنا تھا کہ ایمپلائر نے ان کی جسمانی کیفیت کو دیکھتے ہوئے جاب کی پیشکش واپس لے لی دوسری جانب 500 منیجرز سے کئے گئے ایک علیحدہ پول میں دوتہائی نے اس یقین کا اظہار کیا کہ کام کی جگہ پر متبادل اقدامات کے اخراجات معذور افراد کی ملازمتوں کیلئے ایک رکاوٹ ہیں۔لیونارڈ چیشائر کے چیف ایگزیکٹیو نیل ہیسلاپ کا کہنا تھا کہ ہماری تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ معذور افراد کی ملازمتوں کیلئے ایک ناپسندیدہ ماحول ہے حالانکہ ملازمتوں کی سطح مجموعی طور پر کافی بڑھی ہے۔ایکوئلٹی اینڈ ہیومن رائٹس کمیشن کی چیف ایگزیکٹیو ربیکا ہلسنرتھ کا کہنا ہے کہ موجودہ ماحول میں تھوڑی سی تبدیلیاں معذور افراد کو اپنی صلاحیتوں کے مطابق کام کرنے میں مدد فراہم کر سکتی ہیں۔
تازہ ترین