• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی سے افغان تارکین وطن کی اجتماعی ملک بدری

برلن(آئی این پی)جرمنی سے ایک خصوصی پرواز کے ذریعے ان38افغان تارکین وطن کو کابل پہنچا دیا گیا ہے، جن کی جرمنی میں سیاسی پناہ کی درخواستیں مسترد کر دی گئی تھیں غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن شہر فرینکفرٹ سے روانہ ہونے والی پرواز افغان دارالحکومت انیس فروری کی صبح پہنچی۔ اس طرح جرمنی سے اب تک ملک بدر کیے گئے افغان تارکین وطن کی مجموعی تعداد 474 ہو گئی ہے۔ جرمنی سے افغان تارکین وطن کی واپسی کو بعض انسانی حقوق کے ادارے جائز قرار نہیں دیتے اور ان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں سلامتی کی صورت حال انتہائی مخدوش ہے اور انہیں واپس پہنچ کر جنگی حالات کا سامنا ہوگا۔
تازہ ترین