• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علماء بھارتی جارحیت کے مقابلے کیلئے عوام کو بیدار کریں، ساجدمیر

لاہور ( نمائندہ جنگ ) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ پروفیسر علامہ ساجد میر نے کہا ہے کہ علماء بھارتی جارحیت کے مقابلے کے لیے عوام کو بیدار کریں۔ بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو وہ ٹکڑوں میں تقسیم ہو جائے گا ۔ مرکزی دفتر راوی روڈ میں علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ساجد میر کا کہنا تھا کہ عالمی قیادتوں کے منافقانہ طرز عمل سے بھارت کے حوصلے مزید بلند ہوگئے ۔ مرکزی ناظم اعلی ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا کہ بھارتی لوک سبھا کے انتخابات میں حکمران بی جے پی کو اپنی شکست نظر آرہی ہے اس لئے ان انتخابات سے پہلے پہلے وہ پاکستان دشمنی کی فضا گرما کر ہندو ووٹروں کی ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتی ہے۔ علامہ ابتسام الہی ظہیر نے کہا کہ اصولی طور پر تو علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کو تباہی سے بچانے کیلئے پاکستان بھارت کشیدگی ختم کرانے میں اقوام متحدہ کو خود آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا چاہیے۔ ڈاکٹر ریاض الرحمن یزدانی نے کہا کہ ہمارے کارکن بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑیں گے ۔ حافظ بابر فاروق رحیمی نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ اپنے وطن کے دفاع کے لیے کٹ مرنے کے لیے تیار ہے ۔کنونشن سے حافظ معتصم الہی ظہیر، ڈاکٹر عبدالغفور راشد، حافظ یونس آزاد، مولانا نعیم بٹ، حافظ عبدالستار حامد، مولانا عبدالرشید حجازی ،مولانا آصف ربانی، رانا عبدالوحید، حافظ محمد علی یزدانی ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔
تازہ ترین