• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی اورن لیگ نے جمہوریت کوپنپنے نہیں دیا،لیاقت بلوچ

لاہور (سٹاف رپورٹر،خصوصی نمائندہ)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن طویل مدت تک اقتدار میں رہیں مگر انہوں نے جمہوریت کو پنپنے کا موقع نہیں دیا اور اپنی شخصی آمریت قائم رکھی ۔ سیاسی اور جمہوری جماعتوں کے نام پر پارٹیوں پر خاندانی تسلط قائم رکھنے کے لیے کسی دوسرے کو پارٹی قیادت تک نہیں پہنچنے دیا ۔ تبدیلی کے سہانے خواب دکھانے والوں کی چھ ماہ کی کارکردگی سے عوام مایوس ہوچکے ہیں ۔ ڈالروں کی بارش کے باوجود ملکی معیشت خشک سالی کا شکار ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منصورہ میں پانچ روزہ تربیت گاہ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تربیت گاہ سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے بھی خطاب کیا ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت ڈلیور کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ قرضوں اور خیرات سے معیشت ٹھیک نہیں ہوتی ۔ سودی معیشت ہی تباہی کا اصل سبب ہے۔ حکمران پوری طرح عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں ۔ اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ بھی کچھ نہیں آیا ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی یکم مارچ سے 31 مارچ تک ملک بھر میں رابطہ عوام مہم چلائے گی ۔
تازہ ترین