• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی قونصل جنرل کی انگلش ایکسیس مائکرو اسکالر شپ پروگرام کے فارغ التحصیل طلبا سے ملاقات

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) امریکی قونصل جنرل کولین کرینولگی نے گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کے تحت فیصل آبادمیں منعقد ہونے والے انگلش ایکسیس مائکرو اسکالر شپ پروگرام کے فارغ التحصیل طلبا سے ملاقات کی ۔ 100 سے زائد تیرہ سے بیس سال تک کی عمر کے طلبا نے انگریزی زبان کی کلاسز کے ذریعے استعداد کار بڑھانے اور جاب مارکیٹ کے لیے تیاری کے لیے ترتیب دیے گئےدو سالہ محنت طلب تربیتی پروگرام میں شرکت کی،قونصل جنرل کرینویلگی نے اعلان کیا امریکی دفتر خارجہ فیصل آبادکے لیے انگلش ایکسیس مائکرو اسکالر شپ پروگرام کو اگلے دو سال کے لیے 150 طلبا تک بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے ۔
تازہ ترین