آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل14؍شوال المکرم 1440ھ 18؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی کوشش ہے کہ ہربچے کو تعلیم کا بنیادی حق دلوایا جائے، صوبائی وزیر انسانی حقوق

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسیٹن نے کہا ہے کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور اس کو یقینی بنانے کیلئے حکومت کے ساتھ والدین کو بھی اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانے کی ضرورت ہے ۔تحریک انصاف کی حکومت پاکستان بھر میں تعلیم کے فروغ کے لئے تمام ممکنہ اقدامات یقینی بنا رہی ہے تاہم تحریک انصاف کی کوشش ہے کہ ہر بچے کو تعلیم کا بنیادی حق دلوایا جائے جو کسی نہ کسی مجبوری کی وجہ سے سکولوں سے باہر ہیں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے ایوان اقبال لاہور میں ایک نجی سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں شرکت کے دوران کیا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں