• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی نرخوں میں اضافہ قابل مذمت ہے : امیرالعظیم

لاہور (سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیرالعظیم نے کہا ہے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی کے نرخوں میں اضافہ قابل مذمت ہے۔ اس سے صارفین پر ساڑھے 13 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ حکمران مسلسل عوام دشمن پالیسیوں پر گامزن ہیں۔ 7مہینوں میں 40 کروڑ ڈالر کے انخلاء سے بیرونی سرمایہ کاری 75 فیصد کم ہوگئی ہے۔ سعودی سرمایہ کاری اگرچہ ہوا کا تازہ جھونکا ہے مگر حکمرانوں کے معاشی وژن پر سے عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز منصورہ میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین