• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابو صابو اور ملحقہ علاقوں میں جلد نئے سیوریج نظام کی تنصیب کی جائے گی،ایم ڈی واساکی لاہورہائیکورٹ میں یقین دہانی

لاہور(خبرنگارخصوصی)ایم ڈی واسا نے لاہور ہائیکورٹ کے روبرو پیش ہو کر یقین دہانی کروا دی کہ بابو صابو اور ان سے ملحقہ علاقوں میں جلد نئے سیوریج نظام کی تنصیب کی جائے گی ۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے شہری ملک محمد حنیف کی۔درخواست پر سماعت کی عدالتی حکم پر ایم ڈی واسا عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور عدالت کے روبرو بابو صابو اور اس سے ملحقہ علاقوں میں نئے سیوریج سسٹم کا پلان پیش کیا ایم ڈی واسا نے عدالت کو یقین دہانی کروائی کہ منصوبے سے متعلق پلان ترتیب دیا جاچکا ہے تاہم جلد نکاسی آب کے لیے جدید سیوریج سسٹم کی تنصیب پر کام شروع کر دیا جائے گا۔عدالت نے ایم ڈی واسا کے بیان کی روشنی مین درخواست نمٹا دی ۔
تازہ ترین