• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیر ایجوکیشن کمیشن اورچینی یونیورسٹی میں مفاہمتی یاداشت

لاہور(خبر نگار) چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری اور شینزن یونیورسٹی چین کے پریذیڈنٹ پروفیسر لی کنگ کوانگ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن اور شینزن یونیورسٹی کی جانب سے باہمی تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیے۔اس مفاہمت کی یادداشت کے تحت شینزن یونیورسٹی سپلٹ پی ایچ ڈی، پی ایچ ڈی اور پوسٹ ڈاکٹریٹ کے ڈگری پروگراموں کے لیے فلی فنڈڈ اسکالر شپ ، مشترکہ ریسرچ پروگراموں کا اجراء ، اساتذہ اور طلباء کا تبادلہ ، شینزن یونیورسٹی اور پاکستانی جامعات کے مابین ادارہ جاتی تعلقات میں تعاون کا اعادہ کیا گیا ہے جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور چائنیز ایسوسی ایشن آف ہائر ایجوکیشن کے تحت بننے والے کنسورشیم میں شینزن یونیورسٹی کی شمولیت کے اسٹیٹس کے حوالے سے بھی مفاہمت کی یادداشت میں دستخط کیے گئے ہیں ۔
تازہ ترین