• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنمنٹ ایم اے اوکالج میں مادری زبان پر کانفرنس کا انعقاد

لاہور (خبر نگار )گورنمنٹ ایم اے او کالج کے زیر اہتمام مادری زبان اور اس کی ضرورت اہمیت اور کردار پر کانفرنس ہوئی کانفرنس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم راجہ ناصر ہمایوں اور طارق رحمان تھے ۔کانفرنس میں ڈاکٹر نصرت نثار ، محمد اسلام ، کالیان سنگھ کالیان ،آشوک کمار کھتری اور مسرت کلانچی نے شرکت کی۔ اس کانفرنس میں طلبا اور ایم اے او کالج کے پرنسپل ڈاکٹر فرحان عبادت یار خان نے بھرپور شرکت کی۔ کالیان سنگھ نے کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا اردو پنجابی کی بیٹی ہے اور ماں اپنی بیٹی کے لئے قربانیاں دیتی ہے انہوں نے پنجابی زبان کی اہمیت بھی بیان کی اور کہا کہ پنجابی دنیا کی چوتھی زبان کہلاتی ہے نصرت نثار نے اس موقع پر کہا کہ کشمیری زبان کی اہمیت کشمیر کی بقا کے لئے ہے اشوک کمار نے کہا کہ میں خود سندھی ہوں مگر میری پہچان پنجابی ہے اس موقع پر وزیر تعلیم نے کہا کہ ہماری شروعات مادری زبان سے ہوتی ہے اور ہمیں اپنی مادری زبان کو نظرانداز نہیں کرنا چاہئے تقریب کے اختتام پر مہمانوں کوشیلڈسے نوازہ گیا۔
تازہ ترین