• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین یونیورسٹی‘2ماہ سےتنخواہ نہ ملی‘ملازمین کا احتجاج‘ریلی

ملتان(سٹاف رپورٹر) خواتین یونیورسٹی میں 2ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر ملازمین نے احتجاج کیا اور ریلی نکالی تفصیل کے مطابق خواتین یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے بعد خزانہ دار کی مدت بھی ختم ہو گئی،جس کے باعث خواتین یونیورسٹی کو شدید مالی مسائل کا سامنا ہے ، دوبرس سے مستقل وائس چانسلر نہیں ، قائم مقام وائس چانسلر کو ایک ماہ قبل عدالت نے ہٹادیا، اب اس کےخزانہ دار کی مدت بھی ختم ہوگئی، جس کی وجہ سے سٹاف کی دو ماہ کی تنخواہ رک گئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک بجٹ 2018-19بھی منظور نہیں ہوا اس لئے کوئی الاؤنس اور اضافی بھی نہیں ہوا گزشتہ روز یونیورسٹی کے ایڈمن سٹاف، اساتذہ اور درجہ چہارم کے عملے نے احتجاج کی اور ریلی نکالی ،جو کیمپس سے شروع ہو کر چوک کچہری پر آئی اور سٹرک بلا ک کردی جس کی وجہ سے ٹریفک بلا ک ہوگئی اس قبل یونیورسٹی کے افسروں نے ریلی کو روکنے کی کوشش کی مگر مظاہرین نے ان کی ایک نہ سنی ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ گھر وں میں فاقے ہورہے ہیں کو ئی پوچھنے والا نہیں اعلیٰ حکام نوٹس لیں، ہمیں مستقل وائس چانسلر دیں ورنہ احتجاج کا سلسلہ دراز کردیا جائے گا، بعد ازں ایڈیشنل کمشنر کی یقینی دہانی کے بعد مظاہرین نے سوموار تک احتجاج کا سلسلہ موخر کردیا ۔
تازہ ترین