• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی یومِ مادری زبان پرمظاہرے، ریلیاں ،سیمینار اورتقریبات کا اہتمام

ملتان(سٹاف رپورٹر)عالمی یومِ مادری زبان کے موقع پرمظاہرے،ریلیاں، سیمینار اورتقریبات کا اہتمام کیا گیا ، ینگ پاکستانیز آرگنائیزیشن اور ملتان ادبی سنگت کے زیرِ اہتمام سیمینار اور محفلِ مشاعرہ ہوا، تحریکِ انصاف کے رہنما شعیب اکمل قریشی ہاشمی نے کہا کہ قومی زبان کے ساتھ ساتھ مادری اور علاقائی زبان کی ترقی دورِ حاضر کا اہم تقاضہ ہے ،اس موقع پرجاوید اقبال غوری، راجہ محمد کوثر سعیدی، پروفیسر عنایت علی قریشی، رانا ممتاز رسول ، میاں محمد ماجد، پروفیسر عبد الماجد وٹو، ساجدعلی ملتانی، رشید عباس خان، عمران اعظمی ، نعیم اقبال نعیم ، علی صابر سبحانی ،پروفیسر اعظم حسین، فہد قتالپوری، بشیر ملتانی، شاہد رسول ، شوکت شاہ بخاری نے خطاب کیا، دریں اثنا ولایت حسین اسلامیہ کالج شعبہ سرائیکی کے زیر اہتمام تقریب ہوئی مہمان خصوصی وائس پرنسپل پروفیسر چوہدری حاکم علی ، پروفیسر سید جعفر حسین شاہ، پروفیسر عبدالغنی خان نیازی ، پروفیسر قیصر عباس ملک اور پروفیسر الطاف خان ڈاہر تھے ،مقررین نے کہا "ماں بولی انسان کی پہلی تعلیمی و تربیتی درسگاہ ہے ، اس کی بہتری اور ترقی کیلئے عملی اقدامات کرنے ہونگے، اس پرموقع پر پروفیسر نعیم حشمت ،پروفیسر حسنین احمد جیلانی، پروفیسر اشرف جاوید ملک، پروفیسر حافظ عبدالصمد ،پروفیسر ساجد علی، پروفیسر کوثر پروین اور پروفیسر غازی عبدالرحمنٰ قاسمی، پروفیسر عقیل الرحمنٰ، پروفیسر مشتاق، پروفیسر مختیارمسعود، پروفیسر شرجیل ، پروفیسر طارق ریاض، پروفیسر قمر رائیس بیگ، پروفیسر گلزار سبحانی، پروفیسر فلک شیر، پروفیسرغضنفر شاہ ، پروفیسر الیاس کبیر، پروفیسر رضوان فیصل،طلباء و طالبات موجودتھے۔
تازہ ترین