• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچہری جانے دینگے نہ کسی کو حملہ آوار ہونے دینگے: حیدر عثمان اعوان

ملتان (سٹاف رپورٹر)وکلا کے وقار ،بار و بنچ کے تعلقات کی بحالی اور ملتان بنچ میں توسیع ہمارے منشور کی اولین ترجیح ہے کچہری کیلئے باتیں کرنے والوں نے وکلاء کو اندھیرے میں رکھا اس مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، وکلا کے اجتماعی مفاد کے لئے میدان میں آئے ہیں کچہری نہ جانے دیں گے اور نہ کسی کو اس پر حملہ آوار ہونے دیں گے، وکلاء کے دیرینہ مطالبہ وکلا کالونی کیلئے تمام دوستوں سے مشاورت کر کے اس کے حصول کی کوشش کریں گے ان خیالات کا اظہار ہائیکورٹ بار ملتان کے صدارتی امیدوار ملک حیدر عثمان اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے جسٹس (ر)جہانگیر ارشد،محمد علی گیلانی،مرزا عزیز اکبر بیگ، حبیب اللہ شاکر،شیخ جمشید حیات، چوہدری صغیر احمد،میاں عباس ،اطہر شاہ بخاری، زوار شاہ،ممتاز نور ٹانگرہ،شیخ غیاث الحق،مالک خان لنگاہ، چوہدری ذوالفقار سدھو،بشیر احمد انصاری،افضل بشیر انصاری، عارف کمال نون،یوسف زبیر، عادل مشتاق، حبیب گرواہ، سجاد ٹانگرہ، رانا معراج،فیروزہ فیض، وسیم ممتاز، مسرور حیدر،انیس مہدی،عظیم پیرزادہ،اللہ دتہ کاشف، نشید عارف گوندل، اعظم خان بابر،نجف چاون،رفیع رضا، اصغر لودھی،مرزا فرخ بیگ،حمیرا کھنڈ، رزاق ڈوگر، ظفر لغاری ،مغیث اسلم ملک و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین