• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش سے بجلی کی فراہمی میں تعطل کا نوٹس ، بحالی کے احکامات

ملتان(سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکوا نجینئرطاہر محمود نے رواں بارشوں کے باعث بجلی کی فراہمی میں تعطل کا نوٹس لے لیا اورریجن بھر کے فیلڈ افسران کو بجلی کی فراہمی فوری طورپر بحال کرنےکے احکامات جاری کئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ فیلڈ افسران ایمرجنسی حالات کے لئے ٹیمیں تیار رکھیں اور بجلی بندش کی اطلاع ملتے ہی بحالی کا کام فوراََ شروع کیاجائے ، لائن سٹاف دوران ڈیوٹی اپنی جانوں کی حفاظت یقینی بنائیں اوربارش کے دوران لائنوں پر ہرگز کام مت کریں، وہ آپریشن سرکل مظفرگڑھ کے افسران کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے، انہوں نے سرکل کمپلیکس میں پودالگایا اورشہر کے مختلف علاقوں میں جاری مینٹی نینس ورکس کا جائزہ لیا،انہوں نے سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو سرکل مظفرگڑھ محمد سلیم تونسوی کو ہدایت کی کہ مینٹی نینس پروگرام بروقت مکمل کیاجائے،جنرل منیجر کسٹمرسروسز میپکو خواجہ غلام یاسین نے کہا کہ ایس ڈی اوز بجلی چوری میں پکڑے جانے والے صارفین کے کنکشنوں کی باربار چیکنگ کریں اور صارفین کو استعمال شدہ یونٹس کے مطابق بلنگ کریں ۔
تازہ ترین